ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو گئی۔
اس مرض میں مبتلا افراد انسولین خود لینے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔
مریض کے جلد کے نیچے ڈیوائس لگائی جائے گی، اس ڈیوائس کی مدد سے گلوکوز سینسر سے مطلوبہ انسولین خود بخود جسم میں پمپ ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹائپ ون ذیابیطس نظامِ مدافعت کی بیماری ہے، یہ وہ حالت ہے، جب متاثرہ شخص کا جسم انسولین پیدا نہیں کرتا اور خون میں شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرنے والے ہارمون غیر متحرک ہو جاتے ہیں۔