شاہ سلمان مرکز امداد و انسانی خدمات اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت غزہ کے 3 لاکھ 77 ہزار 558 پناہ گزینوں کے لیے تیار کھانے دیےجائیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت تیار کھانوں کی فراہمی پر 5 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔
دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین اور غاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے، عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری نوٹس لے۔