اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی اسپیکر شپ میں کچھ تاریخی غلطیاں ہوئیں۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ملک احمد خان کا کہنا تھا دعا ہے کہ پرویز الہٰی والی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اسپیکر کے پی مخصوص سیٹوں پر ارکان کا حلف لے لیتے تو مناسب ہوتا۔ ایسی ہی تجربہ کاری ماضی میں پنجاب اسمبلی میں بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی تشریح اسپیکر کے پی کا آئینی حق ہے۔ حلف سے متعلق وزیر اعلیٰ کے پی کی باتیں ان کی ضد ہے۔ دیکھتے ہیں وہ یہ ضد کب تک کرتے ہیں۔