آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 40 دن تک کینو کے جوس پر گزارا کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں بسنے والی این اوسبورن نامی خاتون نے 40 دن تک کینو کے جوس پر گزارا کیا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے خاتون نے ایسا کیوں کیا؟ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے ایسا وزن کم کرنے کی خواہش میں کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں وہ کینو کے جوس سے حاصل ہونے والے جسمانی، ذہنی اور روحانی فوائد کا بتا رہی ہیں۔کینو کے جوس میں وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس کے فوائد چھپے ہوتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سخت ڈائیٹنگ آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
1 تبصرہ
You actually make it appear so easy along with your
presentation however I find this topic to be really something that I feel I might never understand.
It sort of feels too complex and very broad for me. I
am taking a look forward on your next publish, I will try to get the grasp of it!
Escape room lista