پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے رجیم چینج سے متعلق سعودی عرب پر اپنے الزام کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں ان کا بیان ذاتی رائے تھی، وہ بھی انسان ہیں، اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 16 اپریل کو شیر افضل مروت نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔