غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات کیمپ کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ میونسپلٹی کی 25 ہزار میٹر مربع طویل سڑکوں سمیت 5 گراؤنڈز مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میونسپلٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے 12 کنوؤں، 4 ہزار میٹر لمبی پانی کی لائن اور 2 واٹر ڈی سیلینیشن اسٹیشن تباہ کئے۔
نصیرات میونسپلٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بجلی پیدا کرنے والے 10 ہیوی جنریٹر اور 6 سولر سسٹم تباہ کئے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث کچرا نہیں اٹھا، 20 ہزارٹن کچرا سڑکوں اور گلیوں میں پڑا ہے۔
میونسپلٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے واٹر سیوریج کو نشانہ بناتے ہوئے 3 ہزار 550 میٹر لمبی نالوں، 650 میٹر لمبی برساتی نالوں اور 2 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو تباہ کیا۔
نصیرات میونسپلٹی نے کہا اسرائیلی فورسز نے کچرا اٹھانے والی پانچ ٹرکوں پر بمباری کرکے تباہ کر دیا۔ جبکہ اسرائیلیوں کے ان وحشیانہ حملوں میں 6 ہزار 600 درخت تباہ ہوگئے۔