رفح میں اسرائیلی حملے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی، لیکن ڈاکٹروں نے نومولود بچی کو بچالیا۔ شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اس دوران ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہوئی ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انکے پیٹ میں موجود بچی کو بچالیا۔ بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔
اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔