پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی خطاب پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدراتی خطاب ایسے شخص کا تھا جس کے جوانی کے ایام جیل میں گزرے۔
شگفتہ جمانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر سے جنازے اٹھائے لیکن ان کی مسکراہٹ کوئی نہیں چھین سکا، آصف زرداری کے دور میں ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک ٹولہ کبھی فیض، کبھی پاشا کے پیچھے ہوتا تھا، خلائی مخلوق آپ کے ساتھ ہے تو بہت اچھی ہے، اس کا ہاتھ آپ کے گلے آئے تو چیخیں نکلتی ہیں۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف بھاشن دے رہے تھےکہ فلاں پریس کانفرنس آئین کے مطابق نہیں۔
شگفتہ جمانی نے کہا کہ اسی وقت ٹی وی پر خبر تھی کہ قیدی 804 نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے کہ صرف آپ سے مذاکرات کروں گا، گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں۔