کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا

فوٹو بشکریہ رائٹرز

کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے علاقے فورٹ میک مرے سے 6 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔

کینیڈا کی جنگلات کی آگ کا دھواں امریکی ریاستوں تک پھیل رہا ہے۔

مونٹانا، ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا سمیت کچھ امریکی ریاستوں میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں