گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر بابر نیازی کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں پاکستان آرمی، ایئرفورس کے حاضر سروس، ریٹائرڈ سینئر افسران اور جوان شریک تھے۔
شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔