امریکہ یوکرین کو مزید 2 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کرے گا، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے نئی امداد ایک نازک وقت میں کی جا رہی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ فرنٹ لائنوں پر پہنچانے کےلیے میزائل، گولہ بارود، فوجی گاڑیاں جلد یوکرین پہنچا رہے ہیں۔
دارالحکومت کیف میں یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کلیبا کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹریائٹ میزائل اور دیگر فضائی دفاعی نظام جلد یوکرین پہنچایا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ امریکی ہتھیاروں سے روس میں حملوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، یہ فیصلہ یوکرین کو خود کرنا ہوگا۔
روسی صدر پیوٹن بات چیت میں سنجیدہ ہوں تو یوکرین بھی اس کےلیے تیار ہوگا، چین کی طرف سے روسی دفاعی صنعت کی معاونت پر تشویش ہے۔
انھوں نے کہا روسی دفاعی صنعت کے لیے چینی معاونت میں شامل کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے۔