کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل اور زمان ٹائون میں شہریوں نے فائرنگ اور تشدد کرکے دو مبینہ ڈاکوئوں کو ہلاک کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود سمیرا چوک کے قریب لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق دو ڈاکو سپر ہائی وے جمالی پل سمیرا چوک کے قریب لوٹ شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے نامعلوم شہری نے اپنے پستول سے فائر کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرا موقع سے فرار ہوگیا ،ہلاک ڈاکو کی شناخت علیا ن عابد کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا، زمان ٹاون تھانے کی حدود غوث پاک روڈ اسٹار پبلک اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ،اسی دوران مشتعل ہجوم نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا،جبکہ ہلاک ڈاکو کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا ہے،ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ڈاکو کی لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ہے۔