کراچی:انٹر کے امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا. اس سے قبل امتحانات28مئی سے ہونا تھے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، انٹر بورڈ نے ایک اور پھر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیریونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ 28مئی سےانٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، اجازت وزیر تعلیمی بورڈز سے طلب کی گئی ہے۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے 21 امتحانی مراکز یکساں ہونا وجہ بنی ہے،انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا تھا اور یکساں امتحانی مراکز میں صبح میں انٹر ، شام میں میٹرک امتحان ہونا تھے۔
نسیم میمن نے مزید کہا کہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کئےگئے، میٹرک کے ملتوی شدہ پرچے 28 مئی سے انہی مراکز میں لیے جائیں گے . جس کے باعث 21سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے تاہم متحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے۔