راولپنڈی ( مانیٹرنگ نیوز ) اوورسیز انویسٹر چیمبر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5ہزار روپے کا نوٹ منسوخ کیا جائے،گاڑیوں اور بیش قیمت املاک کی فروخت کے لیے این ٹی این لازمی کیا جائے۔ اوورسیز انویسٹرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نےحکومت کوبجٹ تجاویز میں کہا کہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5ہزارکا نوٹ منسوخ کیا جائے اور بینک اکاؤنٹ کےلیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔ اوورسیز انویسٹرچیمبر نے تجویز دی ہےکہ گاڑیوں اور بیش قیمت املاک کی فروخت کے لیے این ٹی این لازمی کیا جائے جب کہ غیر ملکی سفر اور کلبوں کی رکنیت کے لیے بھی این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے، ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی تجویز دی گئی ہے۔تجاویز میں شامل ہےکہ نان فائلرزکی آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں، آمدن کا پتہ چلانے کے لیے الگ سے ایف بی آر ونگ بنایا جائے، پنشنرز کو دیے جانے والے استثنٰی کو ختم کیا جائے اور تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس لیا جائے۔ خیال رہے کہاوورسیز انویسٹرچیمبر 200 ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی ہے۔