اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکارگرفتار

اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے  کاروائی کرتے ہوئے دونوں کوگرفتار کر لیا.مقدمے میں کانسٹیبل بلال اعوان اور عاقب محمود نامزد ہیں ۔ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.ایف آئی اے کا کہنا ہے بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔