سندھ ہائیکورٹ نے ملیر میمن گوٹھ میں ساتویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کیس میں سزا کے خلاف 4 ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ سماعت کے لیے سیشن عدالت کو بھیج دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں نہیں چل سکتا، جس وقت واقعہ ہوا، تمام ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، لہٰذا اب کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں جوینائل ایکٹ کے تحت دوبارہ کی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عدیل میمن، آریز میمن، مزمل میمن اور سبحان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
پراسیکیویشن کے مطابق ملزمان نے 21 جنوری 2021 کو ساتویں کلاس کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ملزمان نے طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو بھی بناکر وائرل کی تھی، ملزمان کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔