کینسر کا شکار کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تصویر پر صارفین کی تنقید

کینسر کا شکار برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی تصویر شاہی خاندان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی۔

کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیےنئی تصویر زامبین نژاد برطانوی مصور ہانا ازور نے بنائی ہے اور ٹاٹلر میگزین کے جولائی کے شمارے کے سر ورق پر شائع کی جائےگی۔

ہانا ازور کی تخلیق کردہ اس تصویر کا عنوان ’دی پرنسز آف ویلز ـ اے پورٹریٹ آف اسٹرینتھ اینڈ ڈگنِٹی‘ ہے۔

اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔