امریکی ٹک ٹاک اسٹار علی ابوالابان عرف جن کیڈ پر اپنی بیوی اور اس کے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اکتوبر 2021 میں اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی ابوالابان پر عدالت نے گزشتہ روز فرد جرم عائد کردی۔
فرد جرم عائد ہونے کے بعد ابوالابان جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، انہیں مقدمے میں 28 جون کو سزا سنائی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق علی ابوالابان نے 21 اکتوبر 2021 کو سان ڈیاگو کے ایک اپارٹمنٹ میں اپنی اہلیہ اور اس کے دوست کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
عدالت میں ٹک ٹاکر کے اوپر لگائے گئے قتل کے الزامات کو درست تسلیم کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ابوالابان سیلیبریٹیز کے مزاحیہ خاکے بنانے کے حوالے سے کافی مشہور تھے اور انہیں ٹک ٹاک پر کافی پسند کیا جاتا ہے، اور وہ لاکھوں فالوورز رکھتے ہیں۔