وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس محمد وحید خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل کریں گے،درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فریق بنایا گیا ہے۔خاتون اشباء کامران نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججز کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔