چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی اختر اقبال ڈار نے حکومت کے سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مقبولیت والے لیڈر کو آئین توڑنے کی اجازت ہونی چاہیے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مقبولیت والا ریاست پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا لائسنس رکھتا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے مزید کہا کہ 2018ء میں دوسروں کے مینڈیٹ کی تضحیک کرنے والے کا واویلا غیر اخلاقی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئینی اور قانونی طور پر ہمیشہ متنازع رہے گا، آرٹیکل 6 اور توشہ خانہ کیس میں مطلوب سب کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔