ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوچکا ہے،10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔