الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر غلط الزام ہے کہ حالیہ انتخابات پر صرف ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے زیادہ اخراجات کا تقاضہ کیا تھا، عمر ایوب کا پروپیگنڈا ہے کہ اس طرح الیکشن ملتوی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، حقیقتاً عام انتخابات 2018ء کے اخراجات 28 ارب روپے سے زیادہ تھے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے زیادہ اخراجات کی وجوہات، افراطِ زر، ووٹرز کی تعداد میں اضافہ تھا، عام انتخابات 2024ء کے لیے زیادہ اخراجات کی وجوہات میں پولنگ اسٹیشنز اور عملے میں اضافہ، اضافی بیلٹ پیپر ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی اخراجات کم کرنے کی کوشش ہے، عام انتخابات 2024ء کے حقیقی اخراجات ساڑھے 33 ارب روپے تھے۔