بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس و دیگر سول وملٹری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے، جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔