اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس آج(پیر )سہ پہر 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگاجبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر پانچ بجے طلب کیا گیا ہے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق (1)کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔