ریاض (شاہدنعیم)فروری2022میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس اور مغرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران نیٹو کے دفاعی مقامات پر کسی بھی ممکنہ حملے کے لیےجرمنی کو ایک بین الاقوامی الرٹ اور نئی وارننگ موصول ہوئی ہے۔‘این ڈی ٹی‘ نیٹ ورک کے مطابق غیر ملکی انٹیلی جنس نے جرمن حکام کو نیٹو سائٹ پر تخریب کاری کی ممکنہ روسی کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ یہ نیا انتباہ جس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، شمال مغربی جرمنی میں نیٹو کے حساس ترین فوجی اڈوں میں سے ایک کو گذشتہ جمعرات کو اسی طرح کی انٹیلی جنس وارننگ کے بعد تقریباً 24 گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اس وقت گیلن کرچن اڈہ جو نیٹو کے’اواکس‘ ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ہوائی جہاز کا گھر ہے کو اس کے غیر ضروری عملے سے خالی کردیا گیا تھا۔ یہ دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں جرمن سرزمین پر اپنی نوعیت کا دوسرا حادثہ تھا۔اس وقت اڈے کی سہولت کے ترجمان نے ڈچ سرحد سے تصدیق کی کہ بنیادی آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔