حیدرآباد(بیوررپورٹ)حیدرآباد اور گردو نوح میں پیر کی سہ پہر آندھی اور طوفانی ہواوں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار اور ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،بارش کے ساتھ ہی بجلی کا نظام حسب معمول درہم برہم ہوگیا۔بجلی کی بندش کے باعث رات گئے تک شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوۓ تھے۔ حیسکو ترجمان نے کہا ہےکہ ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش جاری ہے۔جس کی وجہ سے11کے وی کے 50 فیڈروں کی بجلی کی فراہمی بند ہے۔