ٹروبا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم سائیڈ نے 6 وکٹ پر 179 رنز اسکور کیے۔ شائی ہوپ 41 ،کپتان روومن پاول 35، شرفین ردرفورڈ 29، ایلک ایتھاناز 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ناکام ٹیم جواب میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ریزا ہینڈرکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ اور شیمار جوزف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔