کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کے بلند پایہ وکلا اور تمام ججوں نے مودی سرکار کو اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے بارے میں انتباہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایسا کیا جانا غیر اخلاقی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی بھی ہے، حتیٰ کہ بھارتی قانون کے بھی خلاف ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھشن نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم کورٹ بار کے وکلا کی جانب سے حال ہی میں ایک ایسی دستخط شدہ درخواست سامنے آئی ہے جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزارت دفاع ایسی کمپنیوں کو جو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہی ہیں ان کے لائسنس منسوخ کرے اور آنے والے دنوں میں یہ یقینی بنائے کہ بھارت کا بنا ہوا اسلحہ اسرائیل نہ جائے۔