کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پیر کی شب بارش سے تین سو کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے رات گئے تک متعدد علاقوں میں بجلی بند تھی جس سے شہری پریشان تھے،معمولی بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے منگل کو بھی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے ،مقامی حکومت نے بارشوں کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کئے اس لئے خدشہ ہے کہ تیز بارش کی صورت میں کئی علاقوں میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے کئی علاقوں نکاسی آب کے انتظامات نہیں،سڑکیں ٹوٹی اور ان میں گڑھے ہیں، جبکہ بیشتر جگہوں میں برساتی نالے اور گٹر کھلے ہیں جس نے کسی بڑے حادثے کا بھی خدشہ ہے، لوگوں نے معمولی بارش میں بجلی معطل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کا سسٹم اب تک اس قابل نہیں ہو سکا کہ معمولی بارش میں اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کر سکے۔