اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم کی جانب سے ایم پی ون سکیل میں تعینات ممبر، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پلاننگ کمیشن اشتیاق احمد کا استعفیٰ منظور کر لیاگیا ۔ اشتیاق احمد کے استعفیٰ کی منظوری 24 جولائی 2024 سے شمار ہو گی۔ دریں اثناء نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ( NIM) کراچی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 21 کی افسر ڈاکٹر لبنیٰ ایوب کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ان کے محکمے ایف بی آر کو واپس کردی گئی ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 18 کے افسرمبرور خان کی خدمات ان کے محکمے سنٹر فار مالی کیولر با ئیا لوجی کراچی یو نیو رسٹی کو واپس کردی گئی ہیں۔سیکشن افسر نور العین آفتاب کا پلاننگ ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا۔