کراچی (جنگ نیوز) اسپین نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، ہسپانوی ٹیم نے ٹی 20 کے یورپی سب ریجنل کوالیفائرز میں یونان کو 7سات وکٹ سے ہرایا۔ یہ اس کی مسلسل 14 ویں کامیابی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز 13 فتوحات کے ساتھ ملائیشیا کے پاس تھا۔