متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا اپلیکشن ٹیلی گرام کے بانی پاویل دورو کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
اماراتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی گرام کے بانی پاویل دورو کے پاس اماراتی شہریت ہے اس لیے اُنہیں سفارتی مدد فراہم کرنے کی درخواست دی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں کی حفاظت اور تحفظ کو ترجیح دیتا رہے گا۔
یاد رہے کہ فرانس نے پاویل دورو کو چند دن قبل پیرس ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔