نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر اَز سرِ نو سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے اپیلیٹ ٹربیونل کے حکم پر 20 فیصلوں پر از سرِ نو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت کرے گا۔
نیپرا نے 20 فیصلوں پر اَز سرِ نو سماعت کرنے کے لیے 3 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
نیپرا 2021ء، 2022ء اور 2023ء کے دوران کیے گئے 15 ماہانہ اور 5 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے فیصلوں پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان ایکس پٹریایٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل پر ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا تھا۔