صوبۂ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں قید، بانیٔ پی ٹی آئی کا آج وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کا دن ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تحریکِ انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ، عزیر بھنڈاری اور سمیر کھوسہ آج اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی ان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔