راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آر پی او بابر سرفراز الپا نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ایس پی راول فیصل سلیم،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے آر پی او بابر سرفراز الپا نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں آر پی او نے افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں راولپنڈی پولیس کے 4000 افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران تعینات کیے گئے ہیں کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں تمام سینئر افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کر رہے ہیں کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔