اسرائیل کی جانب سے لبنان، شام سرحد کے قریب کیے گئے فضائی حملے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان سرحد پر قائم شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے شام اور لبنان کی سرحد پر قائم انفرااسٹکچر پر حملہ کیا جس کے ذریعے حزب اللّٰہ شام کے راستے لبنان میں اسحلہ منتقل کر رہی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے پیجر حملوں کے باعث لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق لبنان میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔