اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹاؤن پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے 2 افراد شہید اور 76 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللّٰہ چیف سید حسن نصراللّٰہ تھے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایئرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے اصل ہدف حزب اللّٰہ چیف سید حسن نصراللّٰہ تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصراللّٰہ بیروت فضائی حملےمیں زخمی ہوئے ہیں، تاہم حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ محفوظ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر 10میزائل داغے۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حزب اللّٰہ کے سینٹرل کمانڈ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا حزب اللّٰہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ پانچ روز میں اسرائیلی فوج کی بیروت پر یہ سب سے طاقتور بمباری ہے۔ اسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
تل ابیب میں ممکنہ حملوں کا الرٹ جاری
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تل ابیب میں ممکنہ حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا اور شیلٹرز بھی کھول دیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل میں فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔