کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔