کراچی (جنگ نیوز) نامور کامیڈین اور ریپر حسان بن شاہین اور عمار زیدی اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمار نے بتایا کہ بچپن میں والدہ کی مار آج تک یاد ہے، جسم پر نشان بھی ہیں۔ حسان بن شاہین نے بتایا کہ میں نے ایک پوسٹ میں گلاب جامن کی تعریف اور چم چم کی برائی کی تھی۔ اس کے بعد پورے پاکستان سے برائی سننے کو ملے گی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں چم چم کے اتنے زیادہ چاہنے والے لوگ رہتے ہیں۔ گیت سنا کر حاضرین پر سحر طاری کردیا۔ دونوں کے ساتھ مختلف گیمز کا مقابلہ بھی ہوا،تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی رات11بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔