سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے لبنان میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت نے لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی قیادت نے لبنانی عوام کو فوری میڈیکل اور ریلیف ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے خطے میں مزید تنازعات اور سانحات کو روکنےکی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے جاری ہیں۔
2 روز قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو شہید کر دیا گیا۔۔
تازہ ترین واقعے میں وادیٔ بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہو گئے۔