کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گاڑی سے بچے کی لاش ملنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بچے کیھلتے ہوئے گاڑی کے قریب آئے اور اسی دوران بچوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر بیٹھ گئے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کئی گھنٹوں تک گاڑی میں بند رہے۔
خیال رہے کہ گاڑی سے تین سال کے رؤف کی لاش ملی تھی جبکہ چار سال کا حسان گزشتہ رات اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دو بھائی کھیل کے دوران گاڑی میں بیٹھ گئے تھے، دم گھٹنے سے 3 سالہ بچہ رؤف جاں بحق اور 4 سالہ حسان بےہوش ہوگیا تھا جو بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔