شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں 15 مسلح افراد نے 3 پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔
پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیواہ میں انسدادِ پولیو مہم معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب اپر اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔