گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن ہمارے ہزاروں شہداء نے شہادت کا نظرانہ پیش کیا، آج تک شہداء اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، اللّٰہ ہمیں یہ توفیق دے ان قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور کتاب میں تاثرات درج کیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملیر میں شہداء کی فیملی سے مل کر آرہا ہوں، ایسی ماں سے بھی ملا جس کا ایک بیٹا شہید ہوا تو دوسرا فوج میں بھرتی کروایا، اس ماں کی خواہش ہے کہ اگر یہ بیٹا بھی شہید ہوا تو ایک اور ملک کے لیے حاضر ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دشمن قوتوں کا بیانیہ بیچا جا رہا ہے، کچھ لوگ اس بنانیے کو خرید رہے ہیں، بلوچستان میں فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی، اللّٰہ ان سازشوں سے محفوظ رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال چہلم سے پہلے کراچی میں فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی، ہمارے وزیر اعظم بھی ملکی ترقی کے خواہاں ہیں، ہم مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران کامرین ٹیسوری نے کہا کہ جو کام حکومت کا تھا وہ اسپتال کے لوگ کر رہے ہیں، آپریشن کے لیے ڈاکٹر باہر سے آ کر یہاں کام کر رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج ہم نے 6 ستمبر کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں بڑے پروگرام کا اہتمام کیا ہے، آج گورنر ہاؤس میں شہداء کی فیملی کا ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا۔