وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری عزتوں کو پامال کیا گیا اور چادر اور چاردیواری کی خلاف ورزی کی گئی۔ ہم نے ظرف دکھاتے ہوئے ملک و قوم کیلئے اف تک نہیں کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارے دو کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں۔
انکا کہنا تھا کہ تیسرے کارکن کو گولی لگی، اس کا پتہ نہیں چل رہا۔ شیلنگ سے ہمارے 5 کارکن زخمی ہیں جبکہ اس دوران گرنیڈ بھی پھینکتے رہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب میں آتے ہی ہر 3 کلومیٹر پر شیلنگ کی گئی، گولیاں برساتے رہے۔
انکا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر بھی ہمارا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج میں راولپنڈی ڈویژن اور پختونخوا کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔