پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی گئی۔
تحریک التوا سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز محمود نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔
تحریک کے متن کے مطابق مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوھر کیا ہوا ہے، ایسے میں طلباء کی فیسیں بڑھانے والے اسکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔