جماعت اسلامی کے کراچی الیکشن سیل انچارج کی جانب سے الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے ارسال کیے گئے خط میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے دھاندلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
جماعتِ اسلامی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کروائیں۔
جماعت اسلامی نے خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرنا کسی گہری سازش کا عندیہ ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کی ایسی ہے جہاں پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔
جماعت اسلامی کے خط کے مطابق ووٹرز قطاروں میں موجود ہیں پولنگ اسٹیشنوں میں عملہ نہیں ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 237 پولنگ اسٹیشن نمبر 227 میں پولنگ سست روی کا شکار ہے، غیر تربیت یافتہ اور غیر ذمہ دار لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن کے باہر عوام کا رش ہے اور ووٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق پی ایس 101 پولنگ اسٹیشن نمبر 150 میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہو سکی، این اے 250 پولنگ اسٹیشن نمبر 245 ،246 ،248 میں عملہ نہیں پہنچا، پولنگ اسٹیشن پر تالا ہے، پی ایس 127 پولنگ اسٹیشن نمبر 57 میں عملہ سست روی سے کام کر رہا ہے، ووٹر کو پریشانی ہے۔
جماعتِ اسلامی نے خط میں مزید کہا ہے کہ پی ایس 127 پولنگ اسٹیشن 57 میں پریزائیڈنگ افسر ایم کیو ایم، ٹی ایل پی کے لوگوں کو بغیر تصدیق بیلٹ پیپر فراہم کر رہا ہے۔