بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 سے متعلق معتبر اطلاعات ملی ہیں۔
ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ بعض اسٹیشنوں پر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کا جعلی فارم 45 سے متعلق بیان مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے پاس ثبوت ہے تو حکام کے سامنے پیش کریں، مینگل صاحب من گھڑت معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
1 تبصرہ
Very nice info and straight to the point. I am not sure if this is in fact the best
place to ask but do you guys have any thoughts on where to get some professional writers?
Thx 🙂 Escape room