لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج ووٹنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا، دن بھر صورتحال تسلی بخش رہی. الیکشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے. ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 29 جنوری سے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات 8300 کے ذریعے دستیاب کر دی تھیں. ووٹرز نے 8300 سے تمام معلومات حاصل کر لی تھیں۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا، تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ یا حدود میں پہلے سے موجود ہوں گے وہ مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔