آج پاکستان کو عوام کی رائے کی اشد ضرورت ہے: صدر مملکت

کراچی:   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو عوام کی رائے کی اشد ضرورت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا.ووٹ ڈالنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کیلئے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے، میں بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچا، قطار میں کھڑے ہوئے اور ووٹ دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ووٹر سے درخواست کی کہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں.آج پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں