نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 99 فیصد پولنگ اسٹیشنوں میں لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔
جان اچکزئی نے’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے، تمام تھریٹس غلط ثابت ہوئی ہیں، ایک 2 واقعات کےسوا دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ شام تک ووٹنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رہےگا۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک دو جگہ عملہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے پولنگ میں تاخیر ہوئی۔
ملک بھر میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ووٹرز کی قطاریں لگی ہیں۔
ووٹرز خصدار میں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے ہیں۔
کوئٹہ میں ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلئےمختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے۔
عوام کا کہنا ہے کہ کوئی جھگڑا، کوئی شور شرابا نہیں ہے،پولنگ اچھےطریقے سے چل رہی ہے، پولنگ جاری ہے، امن و امان کی صورتحال قائم ہے اور کسی قسم کا مسئلہ نہیں۔
بلوچستان کے عوام کے مطابق پولیس اور پاک فوج نے بہت اچھے سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس، پاک آرمی کے سیکیورٹی انتظامات ہیں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates